پاکستان

بے روزگاروں کے لئے خوشخبری؛پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری

 وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں پنجاب روزگار اسکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسکیم کے تحت نئی آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا، اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے قرض پر مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار ا سکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔عثمان بزدار کا متعلقہ حکام سے کہنا تھا کہ مارک اپ کو مزید کم کرنے کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔

Back to top button