پاکستان

وزیر اعظم کراچی کی عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں؛خواجہ سعد رفیق

 خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کراچی کے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں اور ان کا کراچی پیکج صرف اعلان کی حد تک ہی محدود رہے گا۔

احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اے پی سی اوراس کے نتائج پر ہیں، لوگ حکمرانوں سے تنگ آ گئے ہیں اور حکومت کا طرز عمل عوام کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بن چکا ہے۔سعد رفیق نےکہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کا وفاقی بجٹ سے کوئی لینا دینا نہیں یہ سی پیک کا پراجیکٹ ہے، عمران خان کراچی کے عوام کو سبز باغ دکھا رہے ہیں، ان کا کراچی پیکج صرف اعلان کی حد تک ہی محدود رہے گا، عمران خان پہلے بھی ایسے اعلانات کر چکے ہیں،ان کا کیا ہوا؟

Back to top button