پاکستان

فیصل آباد ؛ بچے سے زیادتی کے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں پار

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچے سے زیادتی میں ملوث ملزمان سمیت 4 ملزمان مارے گئے۔

سی پی او محمد سہیل چوہدری کے مطابق پولیس پارٹی 14 سالہ لڑکے زین سے زیادتی اور قتل میں گرفتار ملزمان سجاد ڈھولکی اور اللہ رکھا کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے کرجا رہی تھی جنہیں چھڑانے کیلئے8 ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔سی پی او نے بتایا کہ مبینہ مقابلے میں زیر حراست دونوں ملزمان اور دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے حملہ آور عابد حسین کے خلاف 41 اور خالد کے خلاف 43 ڈکیتی اور عصمت دری کے مقدمات درج تھے۔

متعلقہ خبریں