پاکستان

یوم بحریہ؛ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا خون کے آخری قطرے تک دفاع وطن کا عزم

پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خون کے آخری قطرے تک دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

8 ستمبر یوم بحریہ پر پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج بحریہ کےشہدا،غازیوں کی قربانیوں وجذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کےکارناموں،کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن دوارکا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ کے جہازوں نے بھارتی بندرگاہ پر حملہ کیااور ریڈار اسٹیشن تباہ کرنےکےساتھ دشمن کا غرور بھی خاک میں ملایا ، پاک بحریہ کی واحدآبدوزغازی نے بھارتی نیوی کو بندرگاہوں میں مقید رکھا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خون کے آخری قطرے تک دفاع وطن کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا آج بحریہ کے افسران اور  جوان  کشمیری بھائیوں سےاظہاریکجہتی کرتےہیں۔

 

Back to top button