پاکستان

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اہم کارروائی، ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ لاکھ گندے انڈے برآمد کرلیے۔

تف پنجاب کے شہر بہاولپور، بہاول نگر اور رحیم یار خان میں چھاپے مارے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارتی کا کہنا ہے کہ گندے انڈے بیکریوں کو بھیجے جارہے تھے، بہاولنگر میں ایک بیکری اور ایک مٹھائی کی دکان ناقص اجزا کے استعمال پر سیل کی گئی، جبکہ بہاولپور میں مٹھائی کی 2دکانیں حشرات پائے جانے پر سیل کی گئیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ رحیم یار خان میں 2پاپڑ فیکٹریوں کو سیل کیا گیا، 3فوڈ یونٹس کو پراڈکٹ رجسٹریشن نہ ہونے پر کام سے روک دیا گیا ہے۔رحیم یارخان میں بیکری کو وارننگ کے باوجود پراڈکٹ رجسٹریشن نہ کرانے پر ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

 

Back to top button