پاکستان

توہین عدالت کیس ؛چیف سیکرٹری پنجاب کی غیر مشروط معافی منظور

لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب کی غیر مشروط معافی منظور کرلی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن آغا عدالت میں پیش ہوئے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے غیر مشروط معافی کی درخواست کی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی غیر مشروط معافی منظور کرتے ہوئے انہیں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لے لیے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ میرے نوٹیفیکیشن معطل کرنے کے بعد لوگوں کو پرائس کنٹرول کے تحت سزا ہوئی، پہلے چیف سیکرٹری پنجاب جو کچھ لکھتا تھا وہ قانون بن جاتا تھا مگر مصطفی ایمپیکس کیس کے بعد کابینہ کی منظوری لازم ہو چکی ہے، ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ بیورو کریسی کو قوانین کا علم نہ ہو۔

 

متعلقہ خبریں