پاکستان

والد کا خون بہا نہیں لیا،ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا؛معظم عطاء

کوئٹہ میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللّٰہ کے بیٹے معظم عطاء کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کے قتل کیس میں کوئی خون بہا نہیں لیا۔

یہ بات سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطاء اللّٰہ کے بیٹے معظم عطاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔معظم عطاء کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کے معاملے میں عدالت سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کیس میں ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو دنیا نے دیکھی، اس میں مزید گواہی کی ضرورت نہیں تھی۔

معظم عطاء اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں تاحال بے روزگار ہوں، مجھے محکمۂ پولیس میں کوئی ملازمت نہیں دی گئی۔

Back to top button