پاکستان

ملک بھرمیںکوروناکیسزکی تعداد 6 ہزار726 رہ گئی

وائرس کےکیسزاوراس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہورہا ہے

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کےکیسزاوراس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 330 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 5 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ141 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 233 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 350 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 6 ہزار 726 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 606 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 157 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 30 ہزار 807 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 425 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 97 ہزار 306 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 211 ہو گئیں۔ خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 663 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 256 ہو گئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 762 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 177 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ رونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 321 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 41 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 71 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 333 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 65 مریض وفات پا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 521 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 28 لاکھ 2 ہزار 210 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Back to top button