پاکستان

پی ایس ایکس: انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کوکاروباری ہفتےکا مثبت آغازہوا، انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کوکاروباری ہفتےکا مثبت آغازہوا، انڈیکس میں 272 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 272 پوائنٹس اضافے سے 42 ہزار 295 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 377 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں آج 74 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 23 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 55 ارب روپے بڑھی ہے، جبکہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 909 ارب روپے ہے۔

Back to top button