پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عاصم سلیم باجوہ کا استعفٰی نامنظور،عمران خان کی مشکلات بڑھ گئیں

عاصم سلیم باجوہ کا استعفٰی نامنظور،عمران خان کی مشکلات بڑھ گئیں،تحریک انصاف کا مستقبل داؤ پرلگ گیا،تبدیلی کا اشارہ

عاصم سلیم باجوہ کا استعفٰی نامنظور،عمران خان کی مشکلات بڑھ گئیں،تحریک انصاف کا مستقبل داؤ پرلگ گیا،تبدیلی کا اشارہ،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق عمران خان نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ منظورنہ کرکے اپنے لئے مشکل کھڑی کرلی اورانکو بھی مشکل میں ڈالاہے،جو گڑھا نوازشریف کیلئے کھودکردھکا دیاگیاآج سب اس گڑھے میں گررہے ہیں۔

اگرآپ سیاستدان یا آپکا نام نوازشریف ہےتوآپ کا کڑا احتساب ہوگا، اگرآپ کا نام کچھ اورہےتوہرجواب تسلی بخش اورکاروباردرست ہوگا،اگر عاصم باجوہ کےانیس ہزارڈالراٹھارہ سال میں چھ ارب تہترکروڑروپے بن جائیں تو کوئی پوچھنے والا نہیں۔عاصم باجوہ کا استعفیٰ دینا درست اور وزیراعظم کا منظورنہ کرنا غلط عمل ہے۔عمران خان کے پاس کوئی اصول نہیں صرف ن لیگ کے خلاف بغض تکبراورنفرت ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی ذمہ داری ہےکہ اپنےاثاثوں کے متعلق قوم کوآگاہ کریں۔بچے ماں باپ سےعلیحدہ اپنا کاروبار کریں تو والدین کا ان سے کوئی تعلق نہیں والی بات سے متفق ہیں۔ بچوں کےوالد کانام عاصم سلیم باجوہ ہوتوس انکے بچےخود مختاراگر بچوں کا والد نوازشریف ہو تو منی لانڈرنگ ہے۔ کس نےکنٹینرپرچڑھ کرکہا نوازشریف کے بچوں کی کمائی بدعنوانی اورمنی لانڈرنگ کی ہے اب وہ عاصم باجوہ کے بچوں کی کمائی پرکیوں خاموش ہیں۔ تحریک انصاف اورعمران خان کی سیاست صرف انتقام پرکھڑی ہے

Back to top button