پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان نے کراچی پیکج کس کے کہنے پر اور کیوں دیا؟

عمران خان نے کراچی پیکج کس کے کہنے پر اور کیوں دیا؟،سیاست کی نت نئی چالیں سامنے آنے لگیں،ہواؤں کا رخ تبدیل

سیاست کے میدان میں شدید اضطراب‘ لڑائی جھگڑوں اور الزامات کی بارش کے بعد کچھ ٹھہراؤ آنے کے امکانات پیدا ہوچکے ہیں۔ کراچی میں سیلاب اور شدید تباہی نے وفاق اور سندھ حکومت کو قریب آنے اور ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کے لیے فیس سیونگ کا ایک دروازہ کھول دیا ہے‘ ۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے لیے اسلام آباد راولپنڈی کے دورے بھی مفید ثابت ہوئے‘ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد اور عمران صاحب کی حکومت گرانے کی جاتی امرا اور مولانا فضل الرحمن کی خواہش فی الوقت پوری ہوتی نظر نہیں آرہی۔ شہباز شریف کا زرداری صاحب سے کراچی میں جاکر ملاقات کرنے کا عمل بھی ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوا‘ البتہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید کے کراچی میں گزرے دو روز بہت اہم تھے‘ جن میں کراچی کے عوام‘ کاروباری طبقے‘ ریٹائرڈ جرنیلوں اور میڈیا مالکان سے براہ راست رابطوں سے عسکری قیادت کو کراچی کے حالات کو سمجھنے کا موقع ملا اور ایک بڑا پیکیج ترتیب دیا گیا۔آصف علی زرداری موقع غنیمت جانتے ہوئے کام کرچکے ہیں

Back to top button