پاکستان

بارش کب اورکہاں کہاں ہوگی ؟نئی پیش گوئی آگئی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہوراورگردونواح کےعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہوراورگردونواح کےعلاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہورکا موسم جزوی ابر آلود رہا۔ سورج کے چمکنے کی وجہ سے شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ بدھ کے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کل بروز بدھ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جمعرات کے روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

جمعہ کےروزملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔ تاہم مالاکنڈ،کشمیراوراس کےملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقا مات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہفتےکےروزملک کےزیادہ تربالائی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا۔ تاہم زیریں علاقوں میں گرم اورمرطوب ہوگا۔اتوار کے روز ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم زیریں علاقوں میں گرم اور مرطوب ہوگا۔ پیرکےروز ملک کے زیادہ تر بالائی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہیگا۔ تاہم زیریں علاقوں میں گرم اورمرطوب ہوگا۔

Back to top button