پاکستان

آئی جی پنجاب کی تبدیلی ،سلیم صافی کی تبدیلی سرکار پرچڑھائی

حکومت کے سیاسی ناقدین اس " تبدیلی " کو کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ قرار دے رہےہیں

حکومت پنجاب کی جانب سے انسپکٹرجنرل پولیس تبدیل کرنے کے بعد ناقدین نے بزدار حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےشدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہےجبکہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر مسلم لیگ ن بھی خم ٹھونک کرمیدان میں آگئی ہے اورپنجاب حکومت کےاس اقدام کو مسلم لیگ ن پردباؤ بڑھانےکا ہتھکنڈہ قراردیا ہے ایسے میں معروف تجزیہ کارسلیم صافی بھی میں میدان میں آگئے ہیں اور””تبدیلی”” کی ایسی  تشریح کردی ہے کہ ہرکوئی حیران رہ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزیراعظم کی منظوری سے شعیب دستگیرکی جگہ انعام غنی کو آئی جی پنجاب مقررکردیا ہے،اس اچانک "تبدیلی” سے پورے ملک میں ایک نئی بحث کا آغازہوگیا ہے جبکہ حکومت کے سیاسی ناقدین اس ” تبدیلی ” کو کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ قرار دے رہےہیں ۔سینئرصحافی انصارعباسی کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کیلئے وفاقی حکومت کے ایک مشیر نے پولیس افسران کے انٹرویوز کیے، انہوں نے ایک افسر سے یہ بھی کہا کہ ہم نے ن لیگ کو لاہور میں قابو کرنا ہے،سی سی پی او لاہورنے آئی جی کے بارے میں جو کچھ کہا وہ واٹس ایپ کے ذریعے ہر بڑے افسر کے پاس گیا، کمانڈ کا سسٹم ہی سیاسی کردیا جائے توکام نہیں ہوسکتا،آئی جی پنجاب کی تبدیلی سے پولیس کو غیرسیاسی کرنے کا بھرم دھڑام سے نیچے گرگیا ہے۔

Back to top button