پاکستان

وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے ماربل کان کے متاثرین کے لئے پیکج کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز حادثے کے متاثرین کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے امداد جبکہ زخمیوں کو ایک، ایک لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ ضلع مہمند میں ماربل کی کان بیٹھنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔

Back to top button