پاکستان

پنجاب حکومت نے شادی ہال مالکان کو خوشخبری سنا دی

پنجاب حکومت نے صوبے میں  شادی ہالز سمیت تمام بند کاروبار کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں جس کی حتمی منظوری کمیٹی برائے انسداد کورونا دے گی۔ ایس او پیز کے تحت شادی ہال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے مطابق تمام سفارشات کمیٹی برائے انسداد کورونا کے سامنے رکھی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ہی شادی ہالز اور دیگر کاروبار کو کھولنے کی حتمی منظوری دے گی۔

Back to top button