پاکستان

اتحادیوں کا خوف یا۔۔۔ حکومت نے خزانے کے منہ کھول دئے

اتحادی جماعتوں کےاراکین پنجاب اسمبلی،صوبائی وزراء اورمشیران کےلئےخزانےکےمنہ کھول دئیے

پنجاب حکومت نےحکومتی اوراتحادی جماعتوں کےاراکین پنجاب اسمبلی،صوبائی وزراء اورمشیران کےلئےخزانےکےمنہ کھول دئیےہیں۔ بتایا گیا ہےکہ حکومت نےان اراکان اسمبلی کےلئےدس ارب روپے کےفنڈز جاری کردئیےہیں۔ جوارکان اسمبلی صوبائی وزراء اورمشیران اپنےانتخابی حلقوں میں

خرچ کریں گے۔ 10 ارب روپےکےفنڈز رواں مالی سال2020-21 ء کےلئےجاری کئےگئےہیں۔ جس کا مقصد اپنےاپنےانتخابی حلقوں کی ترقیاتی سکیموں پرخرچ کرکےآئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبرکےمطابق وزیراعظم عمران خان نےانسپکٹرجنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرکوتبدیل کردیا جس کےبعد ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی کوپنجاب پولیس کا نیا کمانڈرتعینات کردیا گیا ہے،شعیب دستگیرکوسیکرٹری اینٹی نارکوٹکس ذمہ داری سونپی گئی ہے، نئےآئی جی کیلئےمختلف سینئرافسران کے نام زیرغورتھےتاہم قرعہ انعام غنی کےنام نکلا۔

Back to top button