پاکستان

آصف زرداری اورفریال تالپورپرفرد جرم عائد نا ہوسکی

سماعت کے دوران سابق صدرآصف علی زرداری اورفریال تالپورعدالت میں پیش ہوئے

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق صدرآصف علی زرداری اورفریال تالپورعدالت میں پیش ہوئے۔  وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ملزم مصطفی ذوالقرنین اوربعض وکلا کوعدالت میں نہیں آنے دیا جا رہا ہے جس پر جج اعظم خان نے کہا کہ جن لوگوں کی لسٹ فراہم کی گئی ہے کیا انہیں بھی نہیں آنے نہیں دے رہے جس پروکیل نے کہا کہ ایڈمنسٹریشن کی نااہلی ہے۔

اسی دوران آصف علی زرداری نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کو خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میگا منی لانڈرنگ کیس کا ضمنی ریفرنس خارج کرکے بری کیا جائے۔ جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس درخواست پر دلائل کے لیے تیارنہیں ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ درخواست پردلائل کے لیے 17 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دیں۔ جس کے بعد احتساب عدالت نے آصف علی زرداری پر فردجرم 17 ستمبر تک موخر کردی۔ واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپورجعلی بینک اکاؤنٹس کے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں نامزد ملزم ہیں۔

Back to top button