پاکستان

پی ٹی آئی اور پی پی دونوں کوجوتے پڑیں گے

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا تھا کہ کام نہ کرنا ہوتوٹرک کی بتی کےپیچھے لگادیتےہیں

وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرکا کہنا ہےکہ کراچی پرسیاست اورڈرامہ بازی ہوئی توکراچی کےعوام سےپی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی دونوں کوجوتےپڑیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا تھا کہ کام نہ کرنا ہوتوٹرک کی بتی کےپیچھے لگادیتےہیں، سندھ حکومت کے 700 ارب کےمنصوبےہیں تاہم وہ کام توشروع کریں کراچی انتظارکررہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ کراچی پر سیاست اب اورنہیں چلےگی، پی ٹی آئی، پی پی نےاگر ڈرامہ بازی اورایک دوسرے کےخلاف پریس کانفرنس کیں توکراچی کےعوام سے دونوں کوجوتے پڑیں گے۔

اسد عمرنےکہا کہ کراچی کیلئےٹرانسفارمیشن پلان پرعملدرآمد فوری طورپرشروع کرنا پہلی ترجیح ہےتاہم اس سلسلےمیں تقریریں اوربیانات سےآگےبڑھ کرکام کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کےفورمنصوبہ اب وفاقی بجٹ سےتعمیرہوگا، اس سےمتعلق آج وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط بھیجا جائےگا جب کہ چین کےساتھ جے سی سی کےایجنڈے اوراجلاس کی حتمی تاریخ کےحوالے سےبات چیت چل رہی ہے۔

Back to top button