پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ن لیگ اورپیپلز پارٹی نےمولانا فضل الرحمان کی کی شرائط مان لیں

ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےمولانا فضل الرحمان کی کی شرائط مان لیں،متحدہ اپوزیشن نےحکومت گرانےکا فارمولا بھی تیارکرلیا 

ن لیگ اورپیپلزپارٹی نےمولانا فضل الرحمان کی کی شرائط مان لیں،متحدہ اپوزیشن نےحکومت گرانےکا فارمولا بھی تیارکرلیاواضح ہوکہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کہا ہے کہ ہم ہاتھ نہیں مروڑیں گے تمہاری گردن بھی مروڑ دیں گے ، عمران خان کے مفاد میں ہے کہ مسلکی فسادات ہوں ، لوگ آپس میں لڑیں اور انکی دکانیں چمکیں تاکہ لوگوں کے ذہن سے سیاست نکل جائے اور وہ آرام سے حکومت کرے ۔

پشاورمیں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کی پیروی کا شوق جو آج کے اس دور کے حکمران کو ہے اسی لیے پاکستان میں پہلی بار اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تحریک میں اضافہ ہوا ہے ، وہ میڈیا کی سطح پر ہو یا سیاسی سطح پر ہو، ہر شخص اسرائیل کا وکیل بنا ہوا ہے اور کہتا ہے کہ اسرائیل سے تعلق نہیں ہوگا تو کھائیں گے پئیں گے ۔

 

Back to top button