پاکستان

ایل و سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بیدوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چکوال کے رہائشی حوالدار لیاقت کی عمر 39 برس تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاک فوج کی چوکیوں اور شہری آبادی کونشانہ بنایا ہے جس کا موثرجواب دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

Back to top button