پاکستان

محکمہ بلدیات کے پی کے؛ 2 افسران غفلت برتنے پر معطل

 خیبرپختونخوا میں دو افسران کو فرائض میں غفلت برتنے اور مبینہ طور پر بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے پر معطل کردیا گیا ہے۔

جن افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ان کا تعلق محکمہ بلدیات سے ہے۔  دونوں معطل ہونے والے افسران میونسپل افسر پشاور کوہاٹ کے عہدوں پر تعینات تھے۔محکمہ بلدیات خیبرپختونخوا کے مطابق دونوں افسران عمارات کے نقشہ جات کی منظوری میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

 

Back to top button