پاکستان

کراچی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم گرفتار

کراچی میں مروہ قتل کیس کے سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے زیر حراست ملزم کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے۔

پانچ سالہ مروہ قتل کیس کے سلسلے میں ملزم نواز کو حراست میں لیا گیا تھا لیکن دوران تفتیش وہ اپنے بیانات مسلسل تبدیل کر رہا تھا۔ذرائع کے مطابق مروہ قتل کیس کے میبنہ ملزم نواز کو دوران حراست تحقیقات میں بیانات کی تبدیلی کے باعث باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نواز، قتل ہونے والی معصوم بچی مروہ کا پڑوسی ہے اور پولیس نے اسے پہلے دن ہی حراست میں لیا تھا۔ملزم کو حراست میں لینے کی وجہ یہ ہے کہ محلے کے ایک شخص نے گراؤنڈ کی جانب اسے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔

 

Back to top button