پاکستان

لاہور میں خاتون سے اجمتاعی زیادتی ؛12 مشکوک ملزمان گرفتار

لاہور میں گوجر پورہ کے علاقے میںؐ رنگ روڈ پر خاتون سے مبینہ زیادتی  کیس میں 12 مشکوک ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقع کا نوٹس لے لیا۔

ایس ایس پی آئی اے اور ڈویژنل ایس پی کی سربراہی میں دو علیحدہ علیحدہ اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور مقدمہ کی تفتیش سے متعلق تمام تر معاملات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ سنگین جرم میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مظلوم خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سی سی پی او لاہور تفتیشی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں جبکہ تفتیش میں اربن اور رول پولیسنگ کی تکنیک استعمال کی جا رہی ہیں۔ کھوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی این اے کی مدد سے تفتیش ہو رہی ہے۔

Back to top button