پاکستان

مرید عباس قتل کیس، ضمانت خارج ہونے پر ملزم عادل زمان عدالت سے فرار

 اینکر مرید عباس قتل کیس کا ملزم عادل زمان ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار ہو گیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مرید عباس قتل کیس کے ملزم عادل زمان کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ملزم عادل زمان کو گرفتار کر کے واپس جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ضمانت خارج ہونے پر ملزم پولیس کے سامنے عدالت سے فرار ہو گیا۔سپریم کورٹ نے ملزم عادل زمان کی ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

مرید عباس کو گزشتہ سال جولائی میں لین دین کے معاملے پر عاطف زمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے ایک مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں اور دوسرا سرکار کی مدعیت میں۔

Back to top button