پاکستان

اسٹاک ایکسچینج ,صدرِمملکت نےخوشخبری سنادی

عارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عندیہ دے رہا ہےکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے

صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج عندیہ دے رہا ہےکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےدورے کےدوران گفتگوکرتےہوئےصدرعارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرپوری دنیا کی توجہ ہونے لگے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بہت ساری پراڈاکٹس مارکیٹ میں آ چکی ہیں، اعداد وشماربتا رہے ہیں کہ پاکستان کی مارکیٹ اور معیشت بہترین ہے۔ صدرمملکت نےکہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہرانڈیکیٹرکے حساب سے خطے میں بہترین ریٹرنز دے رہی ہے، اس کی خطے میں سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پبلک لمیٹڈ کمپنیز کی تعداد بڑھنی چاہیئے، یہ روپےاورڈالرکے حساب سے بھی بہترین ریٹرن دے رہی ہے۔ صدرِمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان کی اپنی معیشت کی عکاسی کر رہا ہے۔

Back to top button