پاکستان

نشہ کرنے والوں کی موجیں،مغربی دنیا پاکستان کی واہ واہ کرنے لگی

حکومت نے ایسی فیکٹریاں لگانے کا اعلان کردیا کہ عوام حیران،نشہ کرنے والوں کی موجیں،مغربی دنیا پاکستان کی واہ واہ کرنے لگی

حکومت نے ایسی فیکٹریاں لگانے کا اعلان کردیا کہ عوام حیران،نشہ کرنے والوں کی موجیں،مغربی دنیا پاکستان کی واہ واہ کرنے لگی پاکستان میں یہ آئیڈیا ہیوسٹن میں مقیم امریکی پاکستانی بزنس مین طاہرجاوید لے کرآئے‘ یہ ہیلری کلنٹن کے ساتھی ہیں‘ یہ عمران خان کے دوست بھی ہیں‘امریکا میں ان کی ایک کمپنی ہیمپ کے سگریٹ بناتی ہے‘ یہ آئیڈیا طاہر جاوید نے 2018 میں عمران خان کو دیا تھا اور  وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے بیان دے دیا تھا حکومت بھنگ‘ چرس اور افیون کی فیکٹریاں لگائے گی ‘وفاقی کابینہ نے بہرحال یکم ستمبر 2020 کو پشاور‘ جہلم‘ اور چکوال میں بھنگ کی کاشت کی اجازت دے دی‘ یہ بھنگ صنعتی مقاصد اور ادویات کے لیے کاشت ہو گی اور ایکسپورٹ کی جائے گی۔

یہ ایک اچھا فیصلہ ہے‘ ہم نے اگر اس پر بھی جم کر کام کر لیا تو مجھے یقین ہے یہ ایک قدم پاکستان کے سارے قرضے اتاردے گا‘ آپ اگر میری تجویز کو طنز نہ سمجھیں تو حکومت کو اب افیون‘ چرس اور ہیروئین کی انڈسٹری بھی اپنے کنٹرول میں لے لینی چاہیے‘ دنیا میں ان کی بھی بے انتہا لیگل ٹریڈ ہوتی ہے‘ یہ منشیات بھی ادویات میں استعمال ہوتی ہیں‘ آپ ایک ہی ہلے میں یہ فیصلہ بھی کر دیں‘ یہ بھی ملک کے لیے مفید ثابت ہو گا‘ میں دل سے سمجھتا ہوں ملک میں اس نوعیت کے بولڈ فیصلے صرف عمران خان کر سکتے ہیں‘ باقی کسی میں اتنی ہمت اور جرات نہیں ہو سکتی چناں چہ ملک کو عمران خان سے زیادہ سے زیادہ فائدے اٹھا لینے چاہییں‘ ہمیں یہ موقع دوبارہ نہیں ملے گا۔

Back to top button