پاکستان

بجلی اورگیس کی قیمتیں،آئی ایم ایف کا پاکستان سےڈومورکا مطالبہ

پاکستان سےایک مرتبہ پھرڈومورکا مطالبہ کرتے ہوئےپاکستان پربجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھانےکےلیےزوردیا گیا

بجلی اورگیس کی قیمتیں،آئی ایم ایف کا پاکستان سےڈومورکا مطالبہ، آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان رابطہ ہوا ہےجس میں عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سےپاکستان سےایک مرتبہ پھرڈومورکا مطالبہ کرتے ہوئےپاکستان پربجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھانےکےلیےزوردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نےگردشی قرضےکم کرنےکےلیےاقدامات پرزوردیا ہے۔ اس کےعلاوہ بجلی کےنقصانات کم کرنےکےلیے اقدامات پربھی زوردیا ہے۔آئی ایم ایف نےکہا ہےکہ نیپرااوراوگرا کونرخوں کےبارے میں فیصلوں کےلیےزیادہ سےزیادہ خود مختاری دی جائے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کی جانب سےمعاشی اورٹیکس اصلاحات پرعملدرآمد یقینی بنانے پربھی زوردیا گیا ہےجب کہ جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے ٹیکس کا ہدف ہرصورت حاصل کرنےکا کہا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نےجولائی تا ستمبرکی سہ ماہی میں 1 ہزارارب سے زائد  ٹیکس جمع کرنےمطالبہ کیا ہے۔

Back to top button