پاکستان

شرمیلا فاروقی بچے کےپیپمپر آئی جی سمجھ کرتبدیل کرتی ہیں

شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ یہ آئی جی ایسےبدلتے ہیں جیسےمیں اپنےبچےکا پیمپربدلتی ہوں

پاکستان پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شرمیلا فاروقی نے پنجاب میں آئی جی کی تبدیلی پردلچسپ ردِعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت کےدوسال کےعرصےمیں پانچ آئی جیزتبدیل ہوئےجو ایک ریکارڈ ہے، دوسالوں میں تبدیل ہونے والےآئی جیزمیں کلیم امام، محمدطاہر،امجد جاوید سلیمی،کیپٹن (ر) عارف نوازخان اورشعیب دستگیرشامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگرآئی جیزکی پنجاب میں عرصہ تعیناتی دیکھی جائےتوامجد جاوید سلیمی چھ ماہ، کلیم امام تین ماہ ،کیپٹن (ر )عارف نوازخان سات ماہ ،محمد طاہرایک ماہ جبکہ شعیب دستگیر نوماہ اورکچھ روزآئی جی پنجاب تعینات رہے۔اسی حوالےسےاب شرمیلا فاروقی کا بھی دلچسپ ردِعمل سامنےآیا ہے۔ انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرٹویٹ کرتےہوئےکہا کہ میں نے پانچ سال میں اپنی گاڑی نہیں بدلی مگرپنجاب نے 2 سال میں 6 آئی جیزتبدیل کردیئے۔ شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ یہ آئی جی ایسےبدلتے ہیں جیسےمیں اپنےبچےکا پیمپربدلتی ہوں۔

Back to top button