پاکستان

وزیراعظم کا کراچی اورلاہور کےریپ واقعات پرنوٹس

عمران خان نے کراچی میں بچی اورلاہورکے قریب موٹرے پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا سخت نوٹس لیا

وزیرِاعظم عمران خان نے کراچی میں بچی اورلاہورکے قریب موٹرے پر خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کا سخت نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ صوبوں کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے واقعات کی رپورٹس بھی طلب کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے، کسی مہذب معاشرے میں ایسی درندگی اور حیوانیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ایسے واقعات ہماری سماجی اقدار کے منافی اور معاشرے پر بدنما داغ ہیں۔

وزیراعظم نے واقعات میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لانے اور قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹروے پر ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ادھر کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں مروہ نامی 6 سالہ بچی 4 ستمبر کی صبح دکان پر کیک لینے گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی تھی، جس کی لاش 6 ستمبر کی رات عیسٰی نگری کے عقب میں واقع گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) جناح اسپتال کا کہنا تھا کہ بچی کو زیادتی کے بعد بھاری چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا۔

Back to top button