پاکستان

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ امور شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ انتظامیہ کی نااہلی ہے۔

لاہور میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ موٹروے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی پی او لاہور عمرشیخ کوتحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ جائےوقوعہ سےتمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔ شاہراہوں کومحفوظ رکھناحکومتی ذمہ داری ہے۔ آئندہ چنددنوں میں جرائم کی شرح کم ہوگی۔ذرائع کے مطابق لاہور کے قریب موٹروے پر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی سے متعلق سی سی پی او لاہور مر شیخ کے بیان پر وفاقی حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان پر معذرت کرلی ہے۔ گھناوَنے جرم میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کہ واقع سے متعلق سی سی پی او کے بیان کاغلط مطلب نکالا گیا۔ پولیس کلچرتبدیل کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب سے بات ہوئی ہے۔

Back to top button