پاکستان

خاتون سے زیادتی: پولیس کا 5 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن

لاہور پولیس نے موٹروے پر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے جائے وقوعہ سے 5 کلومیٹر کے علاقے میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کرول گاؤں اور اطراف میں پولیس کی 20 ٹیمیں موجود ہیں۔ تین مقامات کی جیو فینسنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ پولیس قریبی گاؤں میں ملزمان کا سراغ لگانے میں مصروف ہے۔ پولیس نے علاقے کے ریکارڈ یافتہ ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے کیس حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متاثرہ خاتون اور حراست میں لیے گئے ملزمان کے سیمپلز فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ خاتون کی رپورٹ سے میچ کی جائے گی۔ ڈی این اے رپورٹ میچ ہونے کے بعد اصل ملزمان کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔

Back to top button