پاکستان

” خاتون کو بازو سے پکڑا اور تھپڑ بھی مارا”۔۔۔ عینی شاہد کا دل دہلا دینے والا انکشاف

لاہور کے علاقے گجرپورہ میں خاتون پر تشدد اور اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عینی شاہد خالد مسعود نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا۔

عینی شاہد خالد مسعود نے بتایا کہ ’ماموں کو چھوڑ کر واپس آرہا تھا تو مجھے گاڑی نظر آئی، گاڑی کے قریب خاتون اور ان کے ساتھ ایک شخص موجود تھا جس نے خاتون کو بازو سے پکڑکر تھپڑ  مار ا اور دوسری طرف لے جانے لگا۔‘ میں نے 2 بجے 47 پر موٹروے پولیس کو کال کی اور بتایا کہ خاتون پر ایک مرد تشدد کررہا ہے۔

خالد مسعود کا کہنا تھا کہ ایسا لگا کہ خاتون مدد مانگنے کے لیے سڑک پر آئیں لیکن ایک شخص دست درازی کررہا تھا، پولیس کو آگاہ کرکے گھر چلا گیا، صبح خبر دیکھی تو انتہائی دکھ ہوا۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ واقعہ لنک روڈ پر ہوا جو آگے جاکر موٹروے سے ملتا ہے، رات کے وقت مذکورہ سڑک سنسان ہوتی ہے جبکہ دن کے اوقات میں ٹریفک ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں خالد مسعود کا کہنا تھا کہ میری گاڑی کی اسپیڈ زیادہ تھی، ملزمان کو پہچان نہیں سکتا، لیکن واقعے پر افسردہ ہوں کوئی کسی خاتون کے ساتھ کیسے ایسا رویہ اختیار کرسکتا ہے۔

Back to top button