پاکستان

نیب نے لاہور قرنطینہ مراکز میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

قومی احتساب بیورو لاہور نے قرنطینہ مراکز میں مبینہ کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کھوج ذرائع نے بتایاہے کہ ایکسپو سینٹر، کالا شاہ کاکو یو ای ٹی کیمپس میں  قائم مراکز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔مراکز میں ٹینڈرز، بڈنگ اور سامان کی خریداری میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں، تینوں مراکز پر پنجاب حکومت، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق مذکورہ قرنطینہ مراکز کے ٹھیکوں میں من پسند افراد کو نوازنے کے شواہد بھی  ملے ہیں۔

نیب کو شکایات موصول ہوئی ہیں کہ قرنطینہ سینٹرز میں مہیا کی گئی اشیا مہنگے داموں خریدی گئیں۔

Back to top button