پاکستان

موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت؛پولیس کو نئے شواہد مل گئے

گجرپورہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  جنگل سے خاتون سے لوٹی گئی طلائی انگوٹھی اور گھڑی مل گئی ہے۔خاتون سے ڈکیتی کے بعد ڈاکو اسے کھائی میں لے گئے تھے، ڈاکوؤں نے خاتون سے ایک لاکھ نقدی اور زیورات لوٹے گئے تھے، انگوٹھی اور گھڑی ڈاکوؤں کے فرار کے دوران گرنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق  تفتیشی اہلکاروں کو دن کی روشنی میں لوٹی ہوئی اشیاء ملیں جنہیں فنگر پرنٹ تجزیئے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

Back to top button