پاکستان

سنتھیا رحمٰن ملک کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئیں

امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی کہتی ہیں کہ سپریم کورٹ سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کے خلاف درخواست دائر کرنے آئی ہوں۔

امریکی شہری سنتھیا رچی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی۔انہوں نے بتایا کہ رحمٰن ملک کے خلاف ایف بی آئی اور امریکی سفارت خانے کو مطلع کیا تھا، جب بات آپ کے خاندان کی ہو تو اس کی حفاظت کے لیے اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ میرے بارے میں یہ غلط فہمی بھی ہے کہ میں نے پاکستان میں کسی ادارے کے ساتھ کام کیا ہے۔

انہں نے کہا کہ میں یہاں سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کی دائر درخواست پر وکالت نامہ جمع کرانے آئی ہوں، جب عورت کے تحفظ کی بات آئے تو تمام ادارے ایک پیج پر ہونے چاہئیں۔

Back to top button