پاکستان

فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 3 افراد جاں بحق

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کی ایک فیکٹری سے زہریلی گیس خارج ہونے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

گزشتہ روز فیصل آباد کی ایوب کالونی میں کپڑا رنگنے والی فیکٹری سے زہریلی گیس خارج ہوئی تھی جس کے نتیجے میں فیکٹری سے ملحقہ گھر میں خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئی تھیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زہریلی گیس سے متاثر ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جس کے بعد اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

Back to top button