پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خیبرپختونخواہ تبدیلی گڑھ بن گیا،تہلکہ خیزسیاسی دھماکا ہوگیا

خیبرپختونخواہ تبدیلی گڑھ بن گیا،تہلکہ خیزسیاسی دھماکا ہوگیا،تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اختلافات مذید بڑھ گئے

خیبرپختونخواہ تبدیلی گڑھ بن گیا،تہلکہ خیزسیاسی دھماکا ہوگیا،تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اختلافات مذید بڑھ گئے خیبر پختونخوا کے وزراء میں محکموں کے قلمدانوں پر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے کابینہ میں شامل حالیہ دو نئے وزراء شہرام ترکئی اورانور زیب کو محکمے تفویض نہ ہوسکے خیبرپختونخوا میں محکموں کے قلمدانوں سے متعلق وزراء میں اختلافات سامنے آگئے، صوبائی کابینہ میں حالیہ شامل ہونے والے دو نئے

وزراء شہرام ترکئی اور انور زیب کو تاحال محکموں کے قلمدان تفویض نہ ہوسکے موجودہ صوبائی وزراء بھی اپنے محکمے نہ چھوڑنے پر ڈٹ گئے ذرائع کے مطابق کابینہ میں نئے شامل ہونے والے شہرام ترکئی دوبارہ محکمہ بلدیات لینے کے خواہشمند ہیں صوبائی وزیر اکبر ایوب سے محکمہ تعلیم لے کر بلدیات کے محکمے کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے جس پر اکبر ایوب تعلیم کا قلمدان واپس لیے جانے پر ناراض ہیں صوبائی وزیرخوراک کا محکمہ بھی تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے سرکاری حکام کے مطابق کامران بنگش کو وزیر بنائے جانے کا امکان ہے تاہم محکموں کے قلمدان کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے اور وزیراعلیٰ کی صوابدید پر محکمے تبدیل اور تفویض کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ عورت ہو یا مرد، بچہ یا خواجہ سرا، سب کے حقوق کا برابر تحفظ ہونا چاہیے،جب عورت کے تحفظ کی بات آئے توتمام ادارے ایک پیج پرہونے چاہئیں، ان کے خلاف جرائم کے ذمہ داروں کو سخت سزا ہونی چاہیے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی نے بتایا کہ میرے بارے میں یہ غلط فہمی بھی ہے کہ میں نے پاکستان میں کسی ادارے کیساتھ کام کیا، رحمان ملک کیخلاف ایف بی آئی اور امریکی سفارتخانے کو بھی اطلاع دی ، میں یہاں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دائر درخواست پروکالت نامہ جمع کرانے آئی ہوں۔ان کا کہناتھاکہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی،متعلقہ اتھارٹیز کو مطلع کرچکی تھی ، جب بات آپ کے خاندان کی ہوتو اس کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے ہوتے ہیں

Back to top button