پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عاصم سلیم باجوہ کی کرپشن کےمذید شواہد سامنےآگئے،ہنگامہ کھڑا ہوگیا

عاصم سلیم باجوہ کی کرپشن کےمذید شواہد سامنےآگئے،ہنگامہ کھڑا ہوگیا،صحافی نےڈنکےچوٹ پرعجب کرپشن کی غضب کہانی بتادی

عاصم سلیم باجوہ کی کرپشن کےمذید شواہد سامنےآگئے،ہنگامہ کھڑا ہوگیا،صحافی نےڈنکےچوٹ پرعجب کرپشن کی غضب کہانی بتادی آئی ایس پی آر کے سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کی مبینہ کرپشن کی کہانی پر مبنی صحافی احمد نورانی کی رپورٹ سے متعلق انکشافات سامنے آگئے ہیں۔پاکستان کی ایک اورصحافی انعم شیخ نے اس حوالے سے ایک تحقیقاتی ویڈیو میں احمد نورانی کی رپورٹ کی حقیقت کو کھول کررکھ دیا، انہوں نے اس

ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عاصم باجوہ کی کرپشن کی کہانی سے متعلق تمام حقائق منظرعام پرآگئےہیں، یہ کہانی کہاں سے آئی اور پاک فوج اور دیگر اداروں کو بدنام کرنے کی یہ سازش کس نے کی، یہ ویڈیو دیکھیں اور عوام سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کریں۔3 حصوں میں پیش کی گئی اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ احمد نورانی کی طرف سے فیکٹ فوکس پر شائع کی گئی عاصم سلیم باجوہ کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کی تیاری مارچ سے چل رہی تھی، اس رپورٹ کے شائع ہونے سے پہلے سوشل میڈیا پر اس کیلئے ہوا بنائی گئی، 25 اپریل 2020 کو فیس بک پر حقائق ٹی وی کے نام کا ایک پیج بنایا گیا اور اسی نام کا ایک ٹویٹر ہینڈل بھی بن گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ کو چلانے کی ذمہ داری احمد نورانی کے دوست اور جنگ کے صحافی عثمان منظور کو سونپی جاتی ہے، 30 اگست 2020 کو اس پیج کا نام حقائق ٹی وی سے بدل کر فیکٹ فوکس رکھ دیا جاتا ہے، اور مبشر علی زیدی جو پاکستانی اداروں خصوصا پاک فوج سے متعلق کینہ رکھتا ہے اور امریکہ میں قیام پزیر ہے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ احمد نورانی کو دے دیتا ہے اور اسی اکاؤنٹ سے جنرل عاصم باجوہ والی خبر کو سوشل میڈیا پر پھیلایا جاتا ہے۔احمد نورانی نے اس موضوع پر کام اس وقت شروع کیا جب انہیں مارچ 2020 میں الفریڈ فرینڈلی نامی اسکالر شپ پر امریکہ جانے کا موقع ملتا ہے، الفریڈ فرینڈلی یہ ایجنسی دنیا بھر سے ایسے صحافیوں کو ٹریننگ دیتی ہے جو اپنے ملک، ریاست اور اداروں کے خلاف کام کرتے ہیں، احمد نورانی جس بیج

Back to top button