پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چوہدری برادران نےحکمران جماعت کی نیندیں اُڑاکررکھ دیں

چوہدری برادران نےحکمران جماعت کی نیندیں اُڑاکررکھ دیں،پی ٹی آئی کوایک اورجھٹکا،اہم پارٹی رہنما نے بغاوت کرڈالی

چوہدری برادران نےحکمران جماعت کی نیندیں اُڑاکررکھ دیں،پی ٹی آئی کوایک اورجھٹکا،اہم پارٹی رہنما نے بغاوت کرڈالی  پاکستان تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر نےمسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پرویز الہی اور مونس الہی سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نوید عاشق ڈیال نے ملاقات کی کی۔شہزاد چیمہ اورعارف گل ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کا کہنا ہےکہ ہم سیاست عوامی خدمت سمجھ کرکرتےہیں۔ جبکہ نوید عاشق ڈیال کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی پرویز الہی کا دورعوام کو کبھی نہیں بھول سکتا۔اس سےقبل سابق وزیرمملکت چوہدری شاہد اکرم بھنڈر نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، مسلم لیگ ق کی قیادت اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سےگوجرانوالہ کی سیاسی شخصیت سابق رکن قومی اسمبلی ووزیرمملکت چودھری شاہد اکرم بھنڈرنےاپنےصاحبزادے ولید اکرم کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں جنرل سیکرٹری پنجاب مسلم لیگ کامل علی آغا اورچودھری مونس الہٰی بھی موجود تھے۔

اس موقع پرملک کی موجودہ اورمستقبل کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چوہدری شاہد اکرم بھنڈر نےپاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس کے ساتھ ہی ان کےصاحبزادے آزاد امیدوارحلقہ پی پی 59 چوہدری ولید اکرم بھی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔ چوہدری شاہد اکرم نےکہا کہ شجاعت حسین اورپرویزالہٰی کےساتھ پرانےخاندانی مراسم ہیں۔ اس موقع پراسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نےکہا کہ محب وطن اورعوام کا درد رکھنےوالوں کیلئےپارٹی کےدروازے کھلےہیں۔ ملک کواس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ اسی طرح لاہورسےقومی اسمبلی کےحلقہ این اے 132سےآزاد امیدوارچوہدری شبیراحمد نائب صدرپاکستان تحریک انصاف این اے 132 نےمسلم لیگ ہائوس میں مسلم لیگی رہنما طلحہ عثمان کےہمراہ مسلم لیگ پنجاب کےجنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اورچوہدری شجاعت حسین؛ چوہدری پرویزالٰہی کی قیادت پراعتماد کا اظہارکرتےہوئےپاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
انہوں نےاپنی شمولیت کےموقع پرکہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کےدورحکومت میں 1122جیسےبےشمارعوامی فلاحی منصوبےجاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں۔

Back to top button