پاکستان

پی ایس ایکس: انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روزجمعہ کو منفی رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس 116 پوائنٹس کم ہوکر 42530 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42869 رہی۔ حصص بازار میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 17.59 ارب روپے رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 35 ارب کم ہوکر 7974 ارب روپے ہے۔

Back to top button