پاکستان

میجر عزیز بھٹی کا 55 واں یوم شہادت

ڈی جی آئی ایس پی آرنے میجرعزیزبھٹی شہید کے 55 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا

میجرعزیزبھٹی کا 55 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرنے میجرعزیزبھٹی شہید کے 55 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجرعزیزبھٹی شہید کی شاندار قیادت اورجرات دفاع وطن کی روشن مثال ہے۔ میجرعزیزبھٹی شہید نے 1965 کی جنگ میں عظیم کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ ستمبر 1965ء میں جب دشمن نے ارض وطن پر شب خون مارا تومیجرعزیزبھٹی شہید کوبرکی سیکٹ پردشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا۔ قوم کا یہ بہادرسپوت دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیواربن گیا اورکمال مہارت اورعسکری صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ایک قدم آگے نہ بڑھنے دیا۔

12 ستمبر 1965ء کو جب دشمن پاک فوج پربھاری گولہ باری کررہا تھا، میجرعزیزبھٹی نے مورچے سے باہرنکل کراپنے سپاہیوں کو ہدایات دیں۔ اسی دوران توپ کا ایک گولہ میجرعزیزبھٹی کولگا اورانہوں نے مادروطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پایا۔ دشمن کو ناکوں چنے چبوانے اورملکی دفاع کیلئے بےمثال قربانی اورشجاعت کے مظاہرے کے اعتراف میں حکومت نے راجہ عزیزبھٹی شہید کوپاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزازنشان حیدرسے نوازا۔

 

Back to top button