پاکستان

نوازشریف کی واپسی،شہزاد اکبرکا حیران کن دعویٰ

معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے بتایا کہ برطانوی حکومت سے مشاورت کا عمل جاری ہے

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبرنےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرلندن سےنوازشریف کی پاکستان واپسی کوممکن بنایا جارہا ہےاس میں جلد کامیاب ہونگے۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے بتایا کہ برطانوی حکومت سے مشاورت کا عمل جاری ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف غیرقانونی طریقے سے لندن میں مقیم ہیں انھیں پاکستان واپس بھجوایا جائے۔ شہزاد اکبرنے بتایا نوازشریف کوواپس پاکستان لانےمیں کچھ قانونی رکاوٹیں تھیں، اب ہائی کورٹ فیصلے کے بعد صورتحال بہترہوگئی ہے ۔انھوں نےکہا خدا کا شکرہےعمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت چل پڑا ہے۔
Back to top button