پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کو غلط مشورے دینے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے؟

عمران خان کوغلط مشورے دینےوالوں کےساتھ کیا کیا جائے؟،صاحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نےوزیراعظم کومفید مشوروں سےنوازدیا

عمران خان کوغلط مشورے دینےوالوں کےساتھ کیا کیا جائے؟،صاحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نےوزیراعظم کومفید مشوروں سےنوازدیا سارے مسائل کی جڑ عمران خان کی وفاقی کابینہ ہے ، وزیراعظم کو تمام فالتو لوگوں کو نکال دینا چاہیے ، صرف بڑی وزارتوں پر چار پانچ لوگ رکھیں باقی سب سے جان چھڑائیں ، ان خیالات کا اظہارتجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ۔ ایک پروگروام میں انہوں نے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان کو ناجانے کن لوگوں نے گھیر رکھا ہے، یہ سی سی پی او کو معطل کر دیں ، لوگ ٹھنڈے ہو جائیں گے لیکن یہ بضد ہیں کہ دنیا کی سخت ترین سزا دیں گے لیکن سی سی پی او کو معطل نہیں کریں گے اور جس کا جو دل کر تا ہے آکر بول کے چلا جاتا ہے ، یہ بے شرم لوگ ہیں جو یہ بتا رہے کہ رات کو نہ نکلیں ، یہاں سے نہ گزریں ۔

ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کواپنی کابینہ کوچھوٹا کرنا چاہیے اوراس میں وزیرخزانہ چاہے وہ حفیظ شیخ یا جو بھی ، ایک وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ سمیت صرف بڑی وزارتوں پر چار پانچ لوگ رکھیں باقی سب سے جان چھڑائیں ۔ واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ خاتون ساڑھے 12 بجے ڈیفینس سے گجرانوالہ کے لیے نکلیں ۔

میں حیران ہوں کہ 3 بچوں کی والدہ اتنی رات کو اکیلے سفر پر نکل رہی ہیں۔اگر آپ ڈیفینس سے نکلی ہیں تو پھر جہاں آبادی ہے وہاں چلی جاتی۔ اگر آپ اس طرف سے نکلی ہیں تو کم از کم گاڑی کا پٹرول چیک کر لیتیں۔سی سی پی او نے مزید کہا کہ جیسے ہی خاتون نے ٹول پلازہ کراس کیا تو زرا آگے جا کے ان کی گاڑی میں پٹرول ختم ہو گیا۔رات کے بجے ان کی گاڑی سے پڑول ختم ہو گیا۔

جس کے بعد یہ واردات ہوئی،اس کے بعد خاتون نے 15پر کال کرنے کی بجائے بھائی کو کال کی۔ہمارے پاس اطلاع رات کو 3 بج کر 5منٹ پر آئی۔ایک شخص نے دیکھا کہ دو لوگ خاتون کو گاڑی سے زبردستی نکال رہے ہیں،ہماری ٹیم 25منٹ کے اندر پہنچی لیکن بدقسمتی سے تب تک یہ واقعہ رونما ہو چکا تھا۔ہم نے پوری طور پر فرانزک ٹیم کو بلایا۔ سی سی پی او عمرشیخ نے مزید کہا کہ جلد معاملے کی تہہ تک جائیں گے ۔

Back to top button