پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو بری کرنے کا حکم

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو بری کرنے کا حکم، عدالت نے قائد حزب اختلاف کو بڑا ریلیف دے دیا

سابق ڈی جی ایل ڈی اے کو بری کرنے کا حکم، عدالت نے قائد حزب اختلاف کو بڑا ریلیف دے دیا، عدالت نے سابق ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کو ایل ڈی اے سٹی کیس میں بری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو ایل ڈی اے سٹی کرپشن کیس میں بری کردیا اورملزمان کے خلاف تفتیش بند کرنے کی درخواست بھی منظورکرلی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نیب کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی درخواست بھی منظورکرلی۔ نیب نے احد خان چیمہ سمیت دیگرملزمان کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس کی انویسٹی گیشن بند کرنے کی استدعا کی تھی۔ ملزمان پر ایل ڈی اے سٹی میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کرنے کا الزام تھا اور اس کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ڈیرھ سال گرفتار رہے۔

Back to top button