پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سانحہ ساہیوال ڈرامائی صورتحال اختیارکرگیا

سانحہ ساہیوال ڈرامائی صورتحال اختیارکرگیا،آئی جی کے بعد اہم ترین سرکاری افسر بھی تبدیل

سانحہ ساہیوال ڈرامائی صورتحال اختیارکرگیا،آئی جی کے بعد اہم ترین سرکاری افسر بھی تبدیل، سانحہ موٹروے میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے میں تعاون نہ کرنے والے پراسیکیوٹر کو تبدیل کردیا۔نجی ٹی وی جی این این کے مطابق ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے مشتاق کی جانب سے سانحہ موٹروے کیخلاف پراسیکیوشن کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاہم پراسیکیوٹر محسن حسن بھٹی

کوتعاون نہ کرنے پرتبدیل کردیاگیا،پراسیکیوٹرمحمد شبیر کو مقدمے میں سرکاری وکیل تعینات کردیاگیاہے۔ دوسری جانب موٹروے زیادتی کیس میں ملزم کی گرفتاری کی خبروں اور تصاویر پر پولیس کا موقف بھی آگیا اور آئی جی پنجاب انعام غنی نے تاحال کسی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی خبریں علم میں ہٰیں، غیر تصدیق شدہ خبریں گمرہ کن ہیں، جیسے ہی کوئی پیش رفت ہوگی تو قوم کو آگاہ کیا جائے گا، دوسری طرف پولیس نے خفیہ اداروں سے بھی مدد طلب کرلی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئی جی پنجاب کے آفس سے جاری اعلامیہ میں انعام غنی نے کہاہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں ابھی کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا،کیس کی تفتیش خودمانیٹر کررہاہوں،کسی کامیابی پر میڈیا کو خود آگاہ کریں گے ،ہم پر اعتماد رکھیں ،جلد ملزموں کوگرفتارکرکےقانون کےکٹہرے میں کھڑا کردیں گے ۔

 

Back to top button