پاکستان

بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد بزنجوسینیٹرمنتخب

انتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو اورجے یوآئی (ف) کے غوث اللہ مدمقابل امیدوارتھے

سینیٹ کےضمنی انتخاب میں بلوچستان عوامی پارٹی کےخالد بزنجوسینیٹرمنتخب ہوگئے،سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو نے 38 ووٹ جبکہ جے یوآئی (ف) کے مدمقابل امیدوارغوث اللہ نے21 ووٹ حاصل کیےہیں۔ تفصیلات کے مطابقسینیٹ میں سینیٹرحاصل بزنجو کے وفات پا جانے کے باعث نشست خالی ہوگئی تھی۔ جس پرآج ضمنی انتخاب ہوا ہے۔

انتخاب میں بی اے پی کے خالد بزنجو اورجے یوآئی (ف) کے غوث اللہ مدمقابل امیدوارتھے۔ پولنگ کےدوران بلوچستان اسمبلی کے 64 ارکان میں سے61 ارکان نےووٹ کاسٹ کیے۔ نواب ثناءاللہ زہری، طوراتمانخیل اورمولوی نورللہ نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔ جبکہ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں دو ووٹ مسترد بھی ہوئےہیں سینیٹ کے ضمنی انتخاب میںبلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو نے38 ووٹ حاصل کیے جبکہ جمیعت علماء اسلام ف کے مدمقابل امیدوارغوث اللہ نے21 ووٹ حاصل کیےہیں۔

Back to top button