پاکستان

مون سون ہواؤں نے پھرسندھ کا رُخ کرلیا

مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں جس کےباعث کراچی میں بارش کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے

ہوا کےکم دباؤکےباعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں جس کےباعث کراچی میں بارش کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤبھارتی گجرات اورممبئی کےجانب موجود ہے۔ حکام محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ہوا کےکم دباؤکے باعث مون سون ہوائیں مشرقی سندھ پہنچ گئی ہیں، جس کےباعث کراچی میں کل شام یا رات ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ایک اورہوا کا کم دباؤخلیج بنگال میں 19 سے 20 ستمبرکےقریب بن رہا ہے۔

Back to top button