پاکستان

ملازمت کے جھانسے میں لڑکی نے اپنی سہیلی کی عزت تار تار کر وادی

 اسلام آباد میں لڑکی نے اپنی قریبی سہیلی کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنوا دیا۔

تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں ہونے والے واقعہ میں متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے کہ اس کی حنا نامی سہیلی نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر اسے درندوں کے حوالے کردیا۔ حنا مجھے نوکری کے لئے کراچی کمپنی میں ناصر عباس خان نامی شخص کے پاس لیکر گئی۔

مدعیہ کا کہنا ہے کہ ناصر عباس خان نامی شخص نے میرے ساتھ زبردستی کی اور زیادتی کانشانہ بنایا۔ میرا میڈیکل چیک اپ کروا کر ملزمان ناصر عباس وغیر ہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے بیان لے کرمزیدتفتیش شروع کردی۔

Back to top button