پاکستان

بزدار صاحب؛ مجرم پکڑیں،کہانیاں نہ سنائیں،نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کہانیاں نہ سنائی جائیں، سانحہ موٹروے کے مجرموں کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی کہانیاں نہ سنائیں۔انھوں نے سوال اٹھایا کہ جو وزیراعلیٰ غیرذمہ دار سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے اور نہ ہی ان کی بدزبانی پر کوئی کارروائی کرسکتے ہیں، وہ قانون کی رٹ کیسے بحال کر سکتے ہیں؟

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ویسے تو وزیرِ مواصلات مراد سعید حکومتی مخالفین کے خلاف بیان بازی میں آپے سے باہر ہو جاتے ہیں مگر اس سانحے کے بعد وہ لاپتہ ہیں۔

Back to top button