پاکستان

چوری،قتل،ڈکیتی،زیادتی۔۔۔۔ عابد علی کے جرائم کی فہرست طویل ہوگئی

موٹروے زیادتی کیس کا ملزم عابد علی زیادتی، قتل، ڈکیتی اور مویشی چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہا۔

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے آبائی گاؤں کے مکینوں سے ملزم کے بارے میں تفصیلات سامنے آئی ہیں۔گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم عابد علی نے اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی وہ قتل، ڈکیتی، زیادتی اور مویشی چوری سمیت سنگین وارداتوں میں موث رہا ہے جبکہ پانچ سال قبل ملزم کو اس کے ساتھیوں سمیت علاقہ بدر کر دیا گیا تھا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ملزم نے زمین کے تنازعہ پر اپنے سگے ماموں کو قتل کر دیا تھا جبکہ ملزم عابد علی نے 2013 میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ماں اور بیٹی کو ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم سیاسی اثر رسوخ کے بعد ملزم کا مقدمہ خارج کر دیا گیا تھا۔

ملزم کو سنگین وارداتوں کے باعث 2014 سے 2017 تک 8 مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

Back to top button